Election 2024 Election 2024

پی ایس ایل 9: شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر، ٹیم ڈائریکٹر معین خان اور ٹیم مینجمنٹ نے پی ایس ایل نائن کے لیے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا۔

شین واٹسن سرفراز احمد کی قیادت میں پی ایس ایل 4کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہ چکے ہیں جبکہ شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھلاڑی کی حیثیت سے پی ایس ایل 3 اور 5 میں بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔

 آسٹریلوی آل راؤنڈر دو مرتبہ ورلڈ کپ 2007 اور 2015 کی فاتح آسٹریلیا ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کرچکے ہیں اور اسی وجہ سے وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے بحیثیت کوچ بہترین انتخاب ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے واٹسن کے تجربے سے کھلاڑی فائدہ اٹھائیں گے اور ٹیم کو بے حد فائدہ ہو گا۔

مزید خبریں :