ٹیلر سوئفٹ ٹائم میگزین کی 2023 کی بہترین شخصیت قرار

ٹیلر سوئفٹ / رائٹرز فوٹو
ٹیلر سوئفٹ / رائٹرز فوٹو

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے لیے 2023 کا سال بہت زیادہ کامیاب ثابت ہوا ہے۔

33 سالہ گلوکارہ کے Eras ورلڈ ٹور نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے جس کے نتیجے میں وہ ارب پتی بن گئیں۔

اب معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے ٹیلر سوئفٹ کو 2023 کی بہترین شخصیت (پرسن آف دی ایئر) قرار دیا ہے۔

1927 سے ہر سال باقاعدگی سے بہترین شخصیت کا انتخاب کرنے والے ٹائم میگزین کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جریدے کا سرورق پوسٹ کیا گیا ہے جس میں ٹیلر سوئفٹ کی تصویر ہے اور انہیں سال کی بہترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

جریدے سے بات کرتے ہوئے ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ انہیں بہت زیادہ خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے اور وہ خود کو تخلیقی طور پر زیادہ آزاد اور مکمل تصور کر رہی ہیں۔

ٹائم میگزین نے پرسن آف دی ائیر کے لیے باربی، برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم، ڈونلڈ ٹرمپ کے پراسیکیوٹرز اور دیگر کو شارٹ لسٹ کیا تھا، مگر یہ اعزاز ٹیلر سوئفٹ کے حصے میں آیا۔

اس سے قبل پیپل میگزین نے بھی ٹیلر سوئفٹ کو اسی طرح کے اعزاز سے نوازا تھا جبکہ فوربز نے انہیں میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کی طاقتور ترین خاتون قرار دیا تھا۔

اسی طرح دنیا بھر میں Spotify کی سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی آرٹسٹ کا اعزاز بھی ان کے نام رہا تھا۔

ان کے Eras ٹور پر جاری ہونے والی فلم نے بھی دنیا بھر سے 25 کروڑ ڈالرز کے قریب بزنس کیا تھا۔

مزید خبریں :