07 دسمبر ، 2023
جنوبی کوریا کے ایک قدیم درخت کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کی عمر 8 سو سال ہے اور یہ 17 میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس درخت کا نام 'گنگکو' ہے جو جنوبی کوریا کا مقامی درخت ہے اور اس نسل کے بہت سے درخت ملک میں عام پائے جاتے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا یہ درخت 8 سو سال پرانا ہے اور یہ 17 میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔
اس درخت کو خاص اور مختلف کیا بناتا ہے؟
عام طور پر درختوں کے پتے ہرے ہوتے ہیں لیکن اس گنگکو درخت کے پتے تیز پیلے رنگ کے ہیں، صرف اتنا ہی نہیں اس درخت کے پتوں کی شکل بھی تاج جیسی یا تتلی جیسی ہے جو اسے باقی درختوں سے مختلف بناتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورین اخبار کی جانب سے اس درخت کی ابتدا کے بارے میں دو مشہور کہانیاں شائع کی گئیں۔
ایک کہانی کے مطابق 57 قبل مسیح سے935 عیسوی تک ایک کوریائی سلطنت میں اس درخت کو اگایا گیا تھا جبکہ دوسری کہانی میں بتایا گیا ہے کہ سیلا کے آخری بادشاہ کے بیٹے ولی عہد شہزادہ ماؤئی نے اس درخت کو اس وقت لگایا تھا جب وہ شمالی کوریا کے علاقے کوہِ کمگانگ جارہے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
کورین اخبار کے مطابق گنگکو کے درخت کو جوزون خاندان (1392-1910) کی جانب سے سرکاری اعزاز بھی ملا تھا۔