Time 07 دسمبر ، 2023
کاروبار

روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر2 پیسے سستا ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 284 روپے 12 پیسے ہے۔ 

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 24 پیسے سستا ہوکر 284  روپے 14 پیسے  کا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 285 روپے برقرار ہے۔

مزید خبریں :