Time 08 دسمبر ، 2023
پاکستان

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو پیپلزپارٹی میں شامل

فوٹو:@PPPquettacity
فوٹو:@PPPquettacity

لاہور: بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو  پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

 عبدالقدوس بزنجو کے علاوہ بلوچستان کے سابق وزیر سکندر عمرانی بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

ان کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سید نظام الدین، سیدحمید، نصیراحمد بزنجو، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر نصیر مینگل کے صاحبزادے میر حمود الرحمان اور میر شفیق الرحمان نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

بلوچستان کی  سیاسی شخصیات نے آصف زرداری سے ملاقات میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے  والی بلوچستان کی سیاسی شخصیات کا خیر مقدم کیا۔

مزید خبریں :