Time 08 دسمبر ، 2023
پاکستان

فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیا تو انصاف کا دوسرا دروازہ کھٹکھٹائیں گے: رانا ثنااللہ

میرٹ پر فیصلہ یہی بنتا ہے کہ کیس سرے سے تھا ہی نہیں: صدر ن لیگ پنجاب— فوٹو: فائل
میرٹ پر فیصلہ یہی بنتا ہے کہ کیس سرے سے تھا ہی نہیں: صدر ن لیگ پنجاب— فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کے مقدمات سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فیصلہ خلاف آیا تو انصاف کا دوسرا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ 12 دسمبر کو کیس کا فیصلہ آ جائے گا، میرٹ پر فیصلہ یہی بنتا ہے کہ کیس سرے سے تھا ہی نہیں۔

ن لیگ پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ ہر حلقے میں ہمارے پاس ٹکٹ کی تیرہ تیرہ درخواستیں آئی ہیں، دیہی علاقوں میں ن لیگ کی پوزیشن بہت مضبوط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دس دن انتخابی مہم چلائی تو شہروں میں بھی صورت حال واضح ہو جائے گی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس بلے کا نشان رہنے دیں اور انہیں ڈور ٹو ڈور مہم چلانے دیں۔

مزید خبریں :