08 دسمبر ، 2023
برطانوی پارلیمنٹ میں اسلاموفوبیا پر بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان ناز شاہ نےکہا ہے کہ اسلاموفوبیا بڑھنے کے سبب برطانوی مسلمان ملک چھوڑنے سے متعلق سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
اپنے خطاب میں برٹش پاکستانی رکن نازشاہ نے مزید کہا کہ مسلمان برطانیہ میں اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہیں، برطانیہ چھوڑنے کی استطاعت رکھنے والے ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اعداد و شمار مسلمانوں پر حملوں کے گواہ ہیں مگر حکومت اسلاموفوبیا کو تسلیم کرنے کو بھی تیار نہیں۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے مطالبہ کیا کہ حکومت اسلاموفوبیا سےمتعلق آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ کی تجویزکردہ تعریف اپنائے۔
ٹوری رکن پارلیمنٹ رحمان چشتی نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا کہ حکومت اسلاموفوبیا کا جائزہ لینے کیلئے انڈیپینڈنٹ ایڈوائزر مقرر کرے۔