Time 08 دسمبر ، 2023
دنیا

سرکاری رہائشگاہ کا دروازہ نہ کھلا، برطانوی وزیراعظم کو ڈچ ہم منصب کے سامنے خفت کا سامنا

سرکاری رہائش گاہ کا دروازہ وقت پر نہ کھلنے کی وجہ سے برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو خفت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

رشی سونک نے نیدرلینڈز کے وزیراعظم کا استقبال کرنے کے بعد گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو دروازہ نہ کھولا گیا۔

دروازہ نہ کھلنے کی وجہ سے رشی سونک اور نیدرلینڈز کے وزیراعظم پہلے دروازہ کھلنے کا انتظار کرتے رہے پھر ادھر ادھر دیکھنے لگے، 10 سیکنڈ تاخیر سے دروازہ کھلا تو دونوں وزیراعظم  اندر داخل ہوئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو دیکھنے والے بعض افراد کا کہنا تھا کہ شکر ہے دروازہ کھل گیا ورنہ ایسا لگتا تھا کہ دونوں وزیراعظم دیوار پھاند کر 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں داخل ہوں گے۔

خیال رہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کا دروازہ باہر سے کھولا ہی نہیں جاسکتا اور نہ ہی اس کی باہر سے چابی ہے، اسے محافظ ہمیشہ اندر سے ہی کھولتے ہیں۔

مزید خبریں :