ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار کار کردگی، دوسری فتح حاصل کرلی

فوٹو: پاکستان بیس بال فیڈریشن
فوٹو: پاکستان بیس بال فیڈریشن

ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

تائیوان میں جاری ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں پلیسمنٹ راؤنڈ کے میچ میں پاکستان نے فلسطین کو 3-12 سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے امجد اسلم ، عمیر امداد بھٹی اور امان خان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ جبران، ذاکر، سمیر اور وسیم نے بھی نمایاں کھیل پیش کیا۔

اس سے قبل پہلے راؤنڈ کے گروپ میچ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو ہرایا تھا۔

پلیسمنٹ راؤنڈ میں پاکستان اگلا میچ کل ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔

مزید خبریں :