Time 08 دسمبر ، 2023
کھیل

ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کا شاندار آغاز

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

تھائی لینڈ میں جاری ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں شاہ زیب اور عاصم خان نے شاندار آغاز کیا ہے۔

ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں عاصم خان نے پہلے راؤنڈ میں کیرغیزستان کے فائٹر کو شکست دی۔ ایرالی ایرزہٹ کے خلاف عاصم  نے تین ۔ صفر  سے کامیابی حاصل کی اب دوسرے راؤنڈ میں وہ میزبان تھائی لینڈ کے پلیئر سے مقابلہ کریں گے۔

دوسری جانب شاہ زیب نے اپنی فائٹ میں اسپین کے ڈین اولٹین اندرے کو شکست دی۔ 

پہلے راؤنڈ میں شاہ زیب کو بائی ملی تھی، اسپین کے فائٹر کے خلاف دوسرے راؤنڈ میں شاہ زیب کو تین ۔ صفر سے کامیابی ملی ۔

شاہ زیب اگلے راؤنڈ میں امریکی فائٹر سے مقابلہ کریں گے۔

مزید خبریں :