کھیل
Time 09 دسمبر ، 2023

پشاور ریجن نے انٹر زونل ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

خیبرپختونخوا میں انٹر زونل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ پشاور ریجن نے اپنے نام کرلی۔

شہید بینظیر ویمنز یونیورسٹی پشاور میں تین روز تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں صوبے بھر سے خواتین کی 8 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔

انٹر زونل ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں پشاور ریجن کی ٹیم نے بنوں ریجن کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔

چیمپئن شپ میں بنوں ریجن نے دوسری جبکہ مردان ریجن نے مالاکنڈ ریجن کو ایک رنز سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

خواتین کھلاڑیوں نے خیبرپختونخوا میں چیمپئن شپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کی جانب سے جامعات کی سطح پر کرکٹ اکیڈمیوں کا قیام لائق تحسین ہے، ویمن کرکٹ کے فروغ کیلئے میچز تسلسل سے ہونے چاہیے۔

کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا  میں  ویمز کرکٹ کو جامعات کی سطح پر لانے سے نہ صرف نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا بلکہ خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔

مزید خبریں :