Time 09 دسمبر ، 2023
پاکستان

نواز شریف اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کے دوران دلچسپ مکالمے بھی ہوئے

ملاقات میں نواز شریف اور چوہدری شجاعت حسین نے اکٹھے مل کر چلنے پر اتفاق کیا: ذرائع۔ اسکرین گریب
ملاقات میں نواز شریف اور چوہدری شجاعت حسین نے اکٹھے مل کر چلنے پر اتفاق کیا: ذرائع۔ اسکرین گریب

لاہور: چند روز قبل نواز شریف اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران دلچسپ مکالمے بھی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے دوران ملاقات کہا شہباز صاحب میں نے آپ جیسا کوٹ پہن لیا ہے، جس پر شہباز شریف نے مسکراتے ہوئے کہا بالکل بالکل جبکہ مریم نواز نے کہا انکل یہ کوٹ آپ کو زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے چوہدری شجاعت کا کہنا تھا میری صحت اب پہلے سے بہتر ہے،شوگر بھی کنٹرول ہو گئی ہے، جس پر نواز شریف نے کہا آپ ایک زیرک سیاستدان ہیں، اللہ صحت دے۔

ذرائع کا کہنا ہے ملاقات میں نواز شریف اور چوہدری شجاعت حسین نے اکٹھے مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے آیا تھا، مل کر خوشی ہوئی جبکہ شہباز شریف کا کہنا تھا سالک حسین نے عمدہ طریقے سے اپنی وزارت چلائی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل نواز شریف پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملنے ان کی رہائشگاہ گئے تھے جس میں دونوں جماعتوں نے آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کیا تھا۔

مزید خبریں :