Time 09 دسمبر ، 2023
پاکستان

تربت: سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج

لواحقین نے تربت میں کئی روز تک دھر نا دینے کے بعد کوئٹہ تک لانگ مارچ شروع کیا ہے،فوٹو: ایکس
لواحقین نے تربت میں کئی روز تک دھر نا دینے کے بعد کوئٹہ تک لانگ مارچ شروع کیا ہے،فوٹو: ایکس

تربت میں سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں نوجوان بالاچ مولابخش کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ پولیس اسٹیشن تربت میں مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ ایس ایچ او اور دیگر  سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

نوجوان کی ہلاکت کےکیس میں انچارج انویسٹی گیشن نوربخش تفتیشی افسر مقرر کیے گئے ہیں۔

خیال  رہے کہ گزشتہ  دنوں تربت  میں  مبینہ  مقابلے  میں  نوجوان  بالاچ  سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ  اہلکاروں کے  خلاف مقدمے کے  اندراج  اور  واقعہ  کی عدالتی تحقیقات کے مطالبات  کی  منظوری کے  لیے لواحقین  نے کئی  روز  تک تربت میں دھرنا دیا تھا جس میں لواحقین کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندوں اور  دیگر افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

لواحقین نے  تربت میں کئی روز تک دھر نا دینے کے بعد کوئٹہ تک لانگ مارچ شروع کیا ہے جو گزشتہ چار روز سے جاری ہے۔

مقدمہ لواحقین کے مطالبات کے 17 روز بعد درج کیا گیا، سیشن جج تربت نے مقدمہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف درج کرنےکا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :