Time 10 دسمبر ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی چھوڑنےکے بعد شوکت ترین سینیٹ کی نشست سے بھی مستعفی

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر  شوکت ترین  سینیٹ کی رکنیت  سے مستعفی ہوگئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی عراق سے دبئی پہنچے جہاں ان سے پی ٹی آئی کے سینیٹر شوکت ترین نے ملاقات کی۔

شوکت ترین نے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کو  اپنا استعفٰی پیش کیا  جسے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے منظور کرلیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل شوکت ترین نے پی ٹی آئی کی رکنیت سے بھی استعفٰی دیا تھا۔

مزید خبریں :