10 دسمبر ، 2023
پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سینڈک میٹلز کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
رازق سنجرانی کونگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی منظوری سے وزارت توانائی نے برطرف کیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے رازق سنجرانی کو عہدے سے برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کو اجلاس فوری بلاکرضروری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ رازق سنجرانی 15 سال تک منیجنگ ڈائریکٹر ایم ڈی سینڈک میٹلز کے عہدے پر فائز رہے اور وہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی ہیں