Election 2024 Election 2024

پاکستان
Time 10 دسمبر ، 2023

کوشش ہے یوریا کھاد کی کمی جلد سے جلد پوری ہوجائے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہےکہ  یوریا کھاد کے ذخیرہ اندوزوں خلاف کارروائی جاری ہے، 2 لاکھ ٹن کھاد  20 دسمبر سے آنا شروع  ہوجائے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم سے یوریا کھادکی کمی پورا کرنے سے متعلق بات ہوئی، انہوں نے وفاقی وزرا کو ہدایات کردی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ یوریا کھاد کی کمی جلد سے جلد پوری ہوجائے۔

خیال رہے کہ پنجاب بھر میں یوریا کھاد کا بحرا ن پیدا ہونے کے سبب 3 ہزار 750 روپے کی کھاد کی بوری 5 ہزار 200 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ ڈیلر اور ذخیرہ اندوز مصنوعی قلت کا جواز بنا کر کھاد کو بلیک میں فروخت کر رہے ہیں۔

کسانوں کا کہنا ہےکہ گندم کی فصل اس وقت جس مرحلے سے گزر رہی ہے، یوریا کھاد اس کی بنیادی ضرورت ہے، جس کی عدم دستیابی کی صورت میں گندم کی پیداوار کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مزید خبریں :