Time 11 دسمبر ، 2023
دنیا

سکھوں اور مسلمانوں کیخلاف جرائم پر مودی پر مقدمہ چلائیں گے: گرپتونت سنگھ

ایف بی آئی کے سینئر ڈائریکٹر نے تحقیقات کے لیے بھارت جانے پر سکھوں کاخیر مقدم کیا ہے__فوٹو: فائل
ایف بی آئی کے سینئر ڈائریکٹر نے تحقیقات کے لیے بھارت جانے پر سکھوں کاخیر مقدم کیا ہے__فوٹو: فائل

سکھ علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنوں  کے قتل کے منصوبےکی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

ایف بی آئی کے سینئر ڈائریکٹر نے تحقیقات کے لیے بھارت جانے پر سکھوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

دوسری جانب سان فرانسسکو کےگولڈن برج پرسکھوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی جہاں ایف بی آئی کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

گرپتونت سنگھ نے کہاکہ سان فرانسسکو میں خالصتان کے لیے ریفرنڈم کا آغاز 28 جنوری سے ہوگا، مودی سرکاری استثنیٰ کے پیچھے نہیں چھپ سکیں گے، سکھوں اور مسلمانوں کے خلاف جرائم پرمودی پرمقدمہ چلائیں گے۔

گزشتہ ماہ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا نے بھارت کی جانب سے سکھ علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی ہے اور اس سلسلے میں بھارت کو وارننگ بھی دی ہے۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے امریکا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنایا ہے اور سازش میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے خدشات پر بھارت کو خبردار بھی کیا ہے۔

اخبار کے مطابق ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنےکی شرط پر بتایا کہ بھارت کا نشانہ آزاد خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں تھے۔

واضح رہےکہ رواں برس جون میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت پر الزام عائد کیا تھاکہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت ملوث ہے جب کہ کینیڈا نے بھارتی ایجنسی کے ’را‘ کے عہدیدار کو بھی ملک بدر کیا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی کے بعد سینئر سفارتکاروں کو بھی ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جب کہ دونوں ممالک نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کی تھی۔

مزید خبریں :