11 دسمبر ، 2023
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق غیر ملکی کوچز کے مستقبل کافیصلہ اگلے ڈیڑھ سے دو ہفتوں میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈکوچ گرانٹ بریڈبرن، بیٹنگ کوچ اینڈریوپیوٹک تاحال چھٹیوں پر ہیں،گزشتہ ماہ کے وسط میں ان تینوں کے پورٹ فولیو تبدیل کر دیےگئے تھے۔
پی سی بی نے ان کوچز کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کوچز پورٹ فولیو تبدیل ہوتے ہی چھٹیوں پر چلے گئے تھے، پی سی بی کوچز کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے، کوچز کے معاہدوں کی قانونی حیثیت کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔
ممکنہ طور پر کوچز کے معاہدوں کو کسی طرح ختم کرنے کے آپشن پر کام ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی اگلے ایک دو ہفتوں کے دروان اس معاملے کو حتمی شکل دینے کے لیے پر امید۔