Time 11 دسمبر ، 2023
کاروبار

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر سے زائد فنانسنگ کی منظوری دیدی

فنانسنگ کی رقم میں 10 کروڑ ڈالر پالیسی قرض ہے اور اس پروگرام میں 55 لاکھ ڈالر کی گرانٹ شامل ہے: اعلامیہ/ فائل فوٹو
فنانسنگ کی رقم میں 10 کروڑ ڈالر پالیسی قرض ہے اور اس پروگرام میں 55 لاکھ ڈالر کی گرانٹ شامل ہے: اعلامیہ/ فائل فوٹو

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رقم سے خواتین کے لیے اصلاحات کا پروگرام شروع ہوگا، خواتین کو مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائززکے لیے قرض تک رسائی بہترہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ فنانسنگ کی رقم میں 10 کروڑ ڈالر پالیسی قرض ہے اور  اس پروگرام میں 55 لاکھ ڈالر کی گرانٹ شامل ہے جب کہ 5 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے والے اداروں کو دیے جائیں گے۔

مزید خبریں :