Time 11 دسمبر ، 2023
کاروبار

چین کا آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی پر اتفاق، پاکستان سے نئی ترجیحی فہرست مانگ لی

نئی ترجیحی فہرست کے تحت پاکستان کو مزید رعایت ملنے کا امکان ہے، دونوں ممالک نے تجارتی ڈیٹا میں فرق ختم کرنے پر بھی اتفاق کرلیا: ذرائع— فوٹو:فائل
نئی ترجیحی فہرست کے تحت پاکستان کو مزید رعایت ملنے کا امکان ہے، دونوں ممالک نے تجارتی ڈیٹا میں فرق ختم کرنے پر بھی اتفاق کرلیا: ذرائع— فوٹو:فائل

پاکستان اور چین تجارتی تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور چین نے آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی پر اتفاق کرلیا۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق چین نے پاکستان سے نئی ترجیحی فہرست مانگ لی جس کے تحت پاکستان کو مزید رعایت ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت نے چین سے آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا اور نگران وزیر تجارت گوہراعجاز نے دورہ چین میں یہ مطالبہ پیش کیا۔

 ذرائع وزارت تجارت نے بتایاکہ چینی صنعت کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے تجارتی ڈیٹا میں فرق ختم کرنے پر بھی اتفاق کرلیا جبکہ  چینی صنعتوں کو پاکستان منتقل کرنے کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرنےپربھی اتفاق ہوا ہے۔

حکام وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ  پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ دوئم پی ٹی آئی کے دور 2019 میں ہواتھا۔

مزید خبریں :