12 دسمبر ، 2023
کراچی میں تین ہٹی پل کے نیچےکارروائی میں اربوں روپےکی پانی کی چوری پکڑی گئی۔
کراچی واٹر کارپوریشن نے تین ہٹی پل کے نیچے کارروائی کی جس کے دوران 22 فٹ گہری خندق برآمدکرلی گئی۔
چیف آپریٹنگ آفیسر اسد اللہ خان نے بتایا کہ ریکسر لائن میں پل کے نیچے سے لیاری کو پانی فراہم کرنے والی لائن سے پانی چوری کیا جا رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 33 انچ قطر کی لائن 2007 میں لیاری کو پانی فراہم کرنے کے لیے ڈالی گئی تھی، لیاری کے عوام کا یومیہ 50 لاکھ گیلن پانی چوری کیا جا رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ 33 انچ قطر کی لائن سے 8 انچ کے 4 کنکشن لیےگئے تھے۔