Time 12 دسمبر ، 2023
کاروبار

سردیوں میں ایل پی جی کے بحران کا خدشہ، پاکستان آنے والے جہاز سری لنکا چلے گئے

ایل پی جی قلت سے قیمت بھی بڑھنے کا امکان ہے، حکومت فوری طورپرگیس قلت دور کرنے کے اقدامات کرے: چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ— فوٹو:فائل
ایل پی جی قلت سے قیمت بھی بڑھنے کا امکان ہے، حکومت فوری طورپرگیس قلت دور کرنے کے اقدامات کرے: چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ— فوٹو:فائل

سردیوں میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے بحران کا خدشہ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر  کا کہنا تھاکہ سردیوں میں ایل پی جی کے بحران کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والے ایل پی جی کے دو جہاز سری لنکا چلے گئے ہیں، ان جہازوں کے ذریعے 21 ہزار ٹن ایل پی جی آنی تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ ملک میں ڈیڑھ لاکھ ٹن ایل پی جی کی ماہانہ ضرورت ہے۔

عرفان کھوکھر نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طورپرگیس قلت دور کرنے کے اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی قلت سے قیمت بھی بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :