Time 13 دسمبر ، 2023
دنیا

انگلینڈ اور ویلز میں ججز کو فیصلے لکھنے کیلئے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرنے کی اجازت

یہ اجازت ان خدشات کے باوجود ملی ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایسے مقدمات کے حوالے بھی لکھ سکتا ہے جو کبھی ہوئے ہی نا ہوں/ فائل فوٹو
 یہ اجازت ان خدشات کے باوجود ملی ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایسے مقدمات کے حوالے بھی لکھ سکتا ہے جو کبھی ہوئے ہی نا ہوں/ فائل فوٹو

انگلینڈ اور ویلز میں ججز کو فیصلے لکھنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرنے کی اجازت مل گئی۔

 یہ اجازت ان خدشات کے باوجود ملی ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایسے مقدمات کے حوالے بھی لکھ سکتا ہے جو کبھی ہوئے ہی نا ہوں۔

جوڈیشل آفس نے انگلینڈ اور ویلز کے ہزاروں ججز کو فیصلے میں اے آئی چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت، طویل ٹیکسٹ کا خلاصہ حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ 

ماسٹر آف دی رولز سر جیفری ووس نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو جسٹس سسٹم کیلئے بہتر، تیز رفتار اور کم لاگت والا ڈیجیٹل معاون قرار دیا ہے۔ 

یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز میں دو امریکی وکلا کو چیٹ جی پی ٹی سے تیار کردہ جعلی کیسز کا حوالہ دینے پر جرمانہ ہوچکا ہے۔

مزید خبریں :