Time 13 دسمبر ، 2023
پاکستان

امن و امان کی صورتحال کے باعث الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی: فواد حسن فواد

کوئی ایسا ابہام نہیں کہ انتخابات 8 فروری کو نہیں ہوں گے، آئین و قانون کو دیکھتےہوئے انتخابات میں تاخیر کی گنجائش نہیں: امریکی میڈیا کو انٹرویو/ فائل فوٹو
کوئی ایسا ابہام نہیں کہ انتخابات 8 فروری کو نہیں ہوں گے، آئین و قانون کو دیکھتےہوئے انتخابات میں تاخیر کی گنجائش نہیں: امریکی میڈیا کو انٹرویو/ فائل فوٹو

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے امن و امان کی صورتحال کے باعث انتخابات کی تاخیر کے امکان کو مسترد کردیا۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں فواد حسن فواد نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کے باعث انتخابات میں تاخیر نہیں ہوگی، انتخابات کے ملتوی ہونے کی قیاس آرائیاں درست نہیں، کوئی ایسا ابہام نہیں کہ انتخابات 8 فروری کو نہیں ہوں گے، آئین و قانون کو دیکھتےہوئے انتخابات میں تاخیر کی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اپنے خدشات پر سپریم کورٹ یا الیکشن کمیشن جاسکتے ہیں، لاڈلے اور لیول پلیئنگ فیلڈ کے بیانات سیاسی بیانیہ ہے، نگران حکومت غیر جانبداری سے امور انجام دے رہی ہے، سیاسی جماعتیں الزامات کی بجائے انتخابی منشور پر توجہ دیں۔

فواد حسن فواد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کےلاڈلے ہونےکے بیانات سیاسی بیانیہ ہے،  نواز شریف کے ساتھ سرکاری حیثیت میں کام کرنے سے وابستگی رہی ہے، ان کے سیاسی ایجنڈےسے اتفاق نہیں کرتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان شہریوں کی واپسی پرنظرِثانی نہیں کی جارہی۔

فواد حسن فواد کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے پی آئی اے کی نجکاری کرکے جائیں۔

مزید خبریں :