13 دسمبر ، 2023
کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی۔
پاورڈویژن نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 71 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔
نیپرا کے مطابق درخواست گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں فی یونٹ بجلی 47 پیسے اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 25 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔
نیپرا نے بتایاکہ وفاقی حکومت کی درخواست پر 20 دسمبر کو سماعت ہو گی، کے الیکٹرک کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست ملک میں یکسان ٹیرف پالیسی کے تحت دائر کی گئی۔