Time 14 دسمبر ، 2023
دنیا

فلسطین میں7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 3 ہزار 714 طالبعلم شہید ہوگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فلسطین میں 7 اکتوبر  سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 3 ہزار 714 فلسطینی طالب علم شہید  ہوچکے ہیں۔

فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق غزہ  اور مقبوضہ  مغربی کنارے میں 3 ہزار 714 طالب شہید ہوئے ہیں جب کہ 5 ہزار 700 طالب علم  زخمی بھی ہوئے ہیں۔

وزارت تعلیم کے مطابق  غزہ میں شہید طالب علموں کی تعداد 3 ہزار 679 اور  مقبوضہ مغربی کنارے میں 35 طالب علم اسرائیلی جارحیت کا شکار ہوئے ہیں۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزارت تعلیم کا کہنا ہےکہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی کارروائیوں میں غزہ  میں 209 اساتذہ  اور  اسکول انتظامیہ کے عہدیدار  بھی جان سے ہاتھ  دھو بیٹھے جب کہ 619  زخمی ہوئے۔

اس کے علاہ  مقبوضہ مغربی کنارے میں دو اساتذہ  زخمی ہوئے جب کہ 65 کو گرفتار کیا گیا۔

غزہ  کے شہدا میں 70 فیصد سے زیادہ خواتین اور بچے شامل

ادھر خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ ریم السلیم کا کہنا ہےکہ غزہ میں اسرائیلی بمباری میں شہید خواتین اور  بچوں کی تعداد حالیہ تنازعات  میں سب سے زیادہ ہے۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ریم السلیم کے مطابق غزہ  میں شہید فلسطینیوں میں 70 فیصد سے زیادہ خواتین  اور  بچے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ غزہ میں مصائب  اور  ہولناکیوں کی ناقابل بیان سطح کو  بیان کرنےکے لیے الفاظ ختم ہو چکے ہیں، اس جہنم میں فلسطینی عورت یا بچہ ہونے کا مطلب ہےکہ انسانیت، حفاظت یا کسی خاص تحفظ کو  چھین لیا جائے۔

مزید خبریں :