14 دسمبر ، 2023
بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے افغانستان میں فضائی کارروائی کے لیے امریکا کو اڈے دینے سے متعلق تجویز پر سوال کا جواب دینے سےگریز کیا۔
کوئٹہ میں میڈیا بریفنگ کے دوران صحافی نےسوال کیا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے امریکا کو ڈرون بیسز کی فراہمی سے متعلق ان سے منسوب پیشکش اخبار میں شائع ہوئی ہے۔
اس پر نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے "نو کمنٹس" کہہ دیا۔
خیال رہے کہ جان اچکزئی سے منسوب بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور صارفین کی جانب سے ان پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔