Time 15 دسمبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

معروف پاکستانی اداکار وہاج علی ایشیا کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات میں شامل

ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پہلے نمبر پر موجود ہیں/ فائل فوٹو
 ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پہلے نمبر پر موجود ہیں/ فائل فوٹو

معروف اداکار وہاج علی ایشیا کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات میں شامل ہوگئے۔

برطانوی اخبار ’ایسٹرن آئی‘ نے 2023کی’ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز‘ کی فہرست جاری کردی۔

فہرست میں وہاج علی کے علاوہ دیگر پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں جب کہ ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکار وہاج علی نے ڈرامہ انڈسٹری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے، وہاج کے مقبول ڈراموں میں 'تیرے بن'، 'عہد وفا'، 'فتور' سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

مزید خبریں :