Time 16 دسمبر ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل، سینیئر نائب صدر مقرر

جہانگیر ترین نے ہمایوں اخترخان کوپارٹی مفلرپہنایا اور شمولیت پر مبارکباد دی— فوٹو: علیم خان آفیشل
جہانگیر ترین نے ہمایوں اخترخان کوپارٹی مفلرپہنایا اور شمولیت پر مبارکباد دی— فوٹو: علیم خان آفیشل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ہمایوں اختر خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

ہمایوں اختر خان نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے لاہور میں ملاقات کی۔

جہانگیر ترین نے ہمایوں اخترخان کوپارٹی مفلرپہنایا اور شمولیت پر مبارکباد دی۔

بعدازاں جہانگیر ترین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان کا کہنا تھاکہ 9مئی واقعات کےبعد سے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کی، جہانگیر ترین اور علیم خان سمیت دیگر سے مشورے کے بعد فیصلہ کیا۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ ہمایوں اختر خان کو آئی پی پی میں خوش آمدید کہتا ہوں، ہمایوں اختر کےساتھ ہمارے پرانے تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمایوں اختر کو پارٹی میں سینیئر نائب صدر کا عہدہ دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :