Time 16 دسمبر ، 2023
پاکستان

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر اور پارٹی چیئرمین کو نوٹس جاری، پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر علی ظفر اپنے حتمی دلائل دیں گے— فوٹو:فائل
پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر اور پارٹی چیئرمین کو نوٹس جاری، پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر علی ظفر اپنے حتمی دلائل دیں گے— فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت 18 دسمبر کو ہو گی اور چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر اپنے حتمی دلائل دیں گے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر اور پارٹی چیئرمین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے  19 دسمبر کو توہین الیکشن کمیشن کا کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

عمران خان اور فواد چوہدری کیس کی سماعت 19 دسمبر کواڈیالہ جیل میں ہو گی۔

مزید خبریں :