Time 17 دسمبر ، 2023
دنیا

لیبیا میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 61 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

کشتی میں زیادہ تر نائیجیریا، گیمبیا اور دیگر افریقی ممالک کے باشندے بھی سوار تھے۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائگرینٹس— فوٹو: فائل
کشتی میں زیادہ تر نائیجیریا، گیمبیا اور دیگر افریقی ممالک کے باشندے بھی سوار تھے۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائگرینٹس— فوٹو: فائل

لیبیا میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 61 افراد لاپتا ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق کشتی پر سوار 86 سے زائد مسافروں میں سے 25 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ لاپتا افراد کو ہلاک قرار دے دیا گیا ہے۔

عالمی تنظیم برائے تارکین وطن  (آئی او ایم) کے مطابق بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ کشتی لیبیا کے شمال مغربی ساحل سے روانہ ہوئی تھی، کشتی میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق نائیجیریا، گیمبیا اور دیگر افریقی ممالک سے تھا۔

 آئی او ایم کے مطابق لیبیا میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے، بچائے گئے افراد کو حراستی مرکز منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔

آئی او ایم کے ترجمان فلاویو ڈی گیاکومو کے مطابق رواں برس میڈیٹیرین مائیگرینٹ روٹ پر 2250 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، یہ تعداد بتاتی ہے کہ بدقسمتی سے اب تک سمندر میں زندگیاں بچانے کیلئے کیے گئے اقدامات ناکافی ہیں۔

جون کے مہینے میں لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی ایڈریانا کے ساتھ یونان کے پانیوں میں پیش آنے والے واقعے میں بھی 750 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :