Time 17 دسمبر ، 2023
کھیل

سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کا منفرد ریکارڈ بنادیا

سعود شکیل نے کیرئیر کی ابتدا میں انگلینڈ کے خلاف 37، 76، 63، 94، 23 اور 53 رنز کی اننگز کھیلی__فوٹو: فائل
سعود شکیل نے کیرئیر کی ابتدا میں انگلینڈ کے خلاف 37، 76، 63، 94، 23 اور 53 رنز کی اننگز کھیلی__فوٹو: فائل

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کا منفرد ریکارڈ بنادیا۔

سعود شکیل ابتدائی 15 اننگز میں ہر بار 20 رنز کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے، قومی کرکٹر نے یہ سنگ میل پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عبور کیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ایورٹن ویکس نے مسلسل 14 اننگز میں 20 یا زائد رنز بنائے تھے۔

سعود شکیل نے کیرئیر کی ابتدا میں انگلینڈ کے خلاف 37، 76، 63، 94، 23 اور 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

مڈل آرڈر بیٹر نے نیوزی لینڈ کے خلاف 22، 54، 125، اور 32 رنز کی اننگز کھیلیں، سری لنکا میں سعود شکیل نے 208، 30 اور 57 رنز بنائے تھے۔

پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 28 رنز بنائے تھے۔

مزید خبریں :