زبردستی کیک کھلانے کی کوشش پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

پولیس کو دیے گئے بیان میں اسٹیون نے کہا کہ غصے میں چھری ان کی اہلیہ کی کمر میں لگی جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگئیں__فوٹو: فائل
پولیس کو دیے گئے بیان میں اسٹیون نے کہا کہ غصے میں چھری ان کی اہلیہ کی کمر میں لگی جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگئیں__فوٹو: فائل

امریکا کے شہر واشنگٹن ڈی سی میں 85 سالہ شخص نے اپنی 81 سالہ بیوی کو  زبردستی کیک کھلانے کی کوشش پر  جان سے مار ڈالا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسٹیون شوارٹز نے اپنی اہلیہ شیرن کو 10 دسمبر کو قتل کیا، پولیس کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں اسٹیون نے اس قتل کا اعتراف بھی کیا۔

اپنے بیان میں 85 سالہ ملزم نے بتایا کہ یہ سب ایک گھریلو جھگڑے پر ہوا، ناشتے میں شیرن نے پین کیکس بنائے تھے جو کہ مجھے نہیں کھانے تھے، وزن میں زیادتی کے سبب میں ایسی چیزیں کھانے سے گریز کر رہا تھا۔

اسٹیون کے مطابق انہیں حال ہی میں فالج ہوا تھا جس کے بعد ان کی کھانے کی عادات میں تبدیلی ہوئی لیکن شیرن زبردستی پین کیک کھلارہی تھی جسے کھانے سے وہ مسلسل انکار کر رہے تھے۔

ملزم کے مطابق ان کے انکار کے بعد ان کی مقتول اہلیہ نے پین کیک والی پلیٹ دیوار میں دے ماری جس کے بعد  اسٹیون کچن میں گئے اور چھری اٹھا لی اور  اہلیہ کو دھمکایا کہ وہ خود کو مار ڈالیں گے۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں اسٹیون نے کہا کہ غصے میں چھری ان کی اہلیہ کی کمر میں لگی جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگئیں۔

مزید خبریں :