17 دسمبر ، 2023
بلوچ یکجہتی کمیٹی کا تربت سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف مارچ جاری ہے جس میں پولیس مقابلے میں جاں بحق نوجوان کے لواحقین اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ شریک ہیں۔
ڈیرہ غازی خان سے مارچ میں شرکت کیلئے جمع ہونے والے 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تمام افراد کودفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔
گدائی کے مقام پرپولیس اور مارچ میں شامل ہونے والوں میں تکرار کی جس کے بعد جمع تمام افراد کو منتشر کر دیا گیا۔
تربت لانگ مارچ کےشرکا جمعہ کی رات کوئٹہ سے کوہلو پہنچے تھے۔