Time 18 دسمبر ، 2023
پاکستان

ڈسکہ میں شادی کی تقریب کے دوران دلہا انتقال کر گیا

اہلخانہ کا کہنا ہے دلہے کی موت کہ دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی: پولیس— فوٹو: اسکرین گریب
اہلخانہ کا کہنا ہے دلہے کی موت کہ دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی: پولیس— فوٹو: اسکرین گریب

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے نواحی گاؤں میں شادی کی تقریب کے دوران دلہا انتقال کر گیا۔

واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا اپنی شادی کی تقریب میں بیٹھا ہے جبکہ اس کے ساتھ بیٹھی لڑکی پیسے گن رہی ہے، اسی دوران دلہا بے سدھ ہو کر آگے کی طرف جھک جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہے دلہے کی موت کا دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دلہے کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

مزید خبریں :