Time 18 دسمبر ، 2023
کاروبار

پاکستان میں رواں مالی سال کے 5 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں 21 فیصد اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی 5 مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری 21 فیصد بڑھی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں سال نومبر  میں ملک میں 15کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

ملکی نجی شعبے میں 15 کروڑ 89  لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی اور  سرکاری شعبے سے 30 لاکھ ڈالر نکالے گئے۔

نومبر میں براہ راست سرمایہ کاری 13 کروڑ 14لاکھ ڈالر  رہی جب کہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری 2 کروڑ 75 لاکھ ڈالر رہی۔

نومبر کے اعداد شامل کرکے 5 مہینوں میں 69 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

جولائی سے نومبر تک ملکی نجی شعبے میں 69کروڑ  45 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، جس میں 65 کروڑ 61 لاکھ ڈالر  براہ راست جب کہ 3 کروڑ 84 لاکھ پورٹ فولیو سرمایہ کاری رہی۔

مزید خبریں :