Time 20 دسمبر ، 2023
پاکستان

پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے حوالے سے ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، احسن اقبال

عمران خان کا لاڈلا سیزن ختم ہوچکا ہے، جولوگ 9 مئی کی سازش میں ملوث نہیں ان کو مشکلات کا سامنا نہیں ہے: جنرل سیکرٹری ن لیگ— فوٹو:فائل
عمران خان کا لاڈلا سیزن ختم ہوچکا ہے، جولوگ 9 مئی کی سازش میں ملوث نہیں ان کو مشکلات کا سامنا نہیں ہے: جنرل سیکرٹری ن لیگ— فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ ن جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہی ہیں، پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے حوالے سے ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو  کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ ہواؤں کا رخ ن لیگ کی طرف چل رہا ہے، بلوچستان سے کافی لوگ ن لیگ میں شامل ہوچکے ہیں، آئی پی پی میں زیادہ تر پی ٹی آئی کے ایم این ایز اورایم پی ایزہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ پنجاب کا وزیراعلی کون بنے گا، بلوچستان میں ن لیگ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم بانی پی ٹی آئی کا ہرصورت میں مقابلہ کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے 2014 میں پارلیمنٹ پرحملہ کیا تھا اس وقت انہیں نااہل کردینا چاہیے تھا، عمران خان کا لاڈلا سیزن ختم ہوچکا ہے، جولوگ 9 مئی کی سازش میں ملوث نہیں ان کو مشکلات کا سامنا نہیں ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو زرداری پرنگراں حکومت کی عنایتیں ہیں انہیں اب شکوہ نہیں کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :