Time 21 دسمبر ، 2023
پاکستان

آج رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل ترین رات ہوگی

آج طلوع آفتاب صبح 7 بج کر 12 منٹ پر ہوا اور آج غروب آفتاب شام 5 بج کر 48 منٹ پر ہوگا/ فائل فوٹو
آج طلوع آفتاب صبح 7 بج کر 12 منٹ پر ہوا اور آج غروب آفتاب شام 5 بج کر 48 منٹ پر ہوگا/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آج رواں سال کا سب سے چھوٹا دن ہے۔

 محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ آج رواں سال کا سب سے چھوٹا دن ہونے کے ساتھ آج کی رات رواں سال کی طویل ترین رات ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج طلوع آفتاب صبح 7 بج کر 12 منٹ پر ہوا اور آج غروب آفتاب شام 5 بج کر 48 منٹ پر ہوگا، آج دن کا دورانیہ 10گھنٹے سے زائد پر مبنی ہوگا جب کہ آج رات کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا۔

مزید خبریں :