Time 21 دسمبر ، 2023
جرائم

اداکارہ میرا کےگھر سے 80 لاکھ کا ہیرا اور 20 لاکھ کی گھڑی چوری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور  میں  اداکارہ  میرا کے گھر  میں چوری کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں چور ایک کروڑ مالیت کا سامان لے اڑے۔

پولیس کے  مطابق ڈیفنس اے پولیس  نے اداکارہ  میرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق میرا کے ڈرائیور نےگھر سے 80  لاکھ کا  ڈائمنڈ اور 20 لاکھ کی گھڑی چوری کی۔

اداکارہ  میرا کے مطابق چوری کی گئی گھڑی میں ہیرے جڑے ہوئے تھے، چوری کی واردات کے  وقت گھر  پر موجود نہیں تھی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے  چھاپے مارے  جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :