Time 22 دسمبر ، 2023
دنیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے خود کو دیوالیہ قرار دیدیا

عدالت نے ریاست جارجیا میں الیکشن ورکرز پر جھوٹے الزامات لگانے کے جرم میں جولیانی کو 148 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا— فوٹو: فائل
عدالت نے ریاست جارجیا میں الیکشن ورکرز پر جھوٹے الزامات لگانے کے جرم میں جولیانی کو 148 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا— فوٹو: فائل

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل اور نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی نے خود کو دیوالیہ قرار دیدیا۔

عدالت نے ریاست جارجیا میں الیکشن ورکرز پر جھوٹے الزامات لگانے کے جرم میں جولیانی کو حکم دیا تھا کہ وہ 148 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کریں۔ جولیانی کو جارجیا میں کرمنل چارجز کا بھی سامنا ہے۔

جولیانی کا دعویٰ ہے کہ ان کے اثاثوں کی مالیت 1 ملین سے 10 ملین ڈالر کے درمیان ہے جبکہ ان پر واجب الادا رقم  100 ملین ڈالر سے 500 ملین ڈالر ہے۔

جولیانی کے ترجمان نے کہا کہ دیوالیہ قرار دیے جانے سے سابق مئیر کو 148 ملین ڈالر ہرجانے کے معاملے میں اپیل کا موقع مل جائے گا۔

مزید خبریں :