سینئر بھارتی اداکارہ ممتاز اور ریشم کی ڈانس ویڈیو وائرل

بھارت کی سینئر اداکارہ ممتاز اور  پاکستانی اداکارہ ریشم کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

بھارتی لیجنڈ اداکارہ ممتاز ان دنوں پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ہیں جہاں ان کی ملاقات پاکستان کی سینئر اداکارہ ریشم سے ہوئی، ملاقات کی اس تقریب میں اداکار احسن خان اور دیگر لوگ بھی شریک ہوئے۔

اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں ایک ویڈیو ممتاز اور ریشم کے ڈانس کی بھی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں سینئر اداکارائیں بھارتی ہٹ گانے 'کوئی شہری بابو'  پر ڈانس کر رہی ہیں جبکہ ڈانس کے درمیان میں اداکار احسن خان کو تالیاں بجا کر سرہاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ڈانس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید خبریں :