ارباز خان نے میک اپ آرٹسٹ شورا سے دوسری شادی کرلی، تصاویر سامنے آگئیں

مداحوں کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے— فوٹو: سوشل میڈیا
مداحوں کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے— فوٹو: سوشل میڈیا

بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے بھائی و اداکار ارباز خان میک اپ آرٹسٹ شورا خان سے رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئے۔

56 سالہ ارباز خان کی شورا خان سے شادی آج ممبئی میں بہن ارپتا کے گھر ہوئی جس میں خان فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

سلمان خان کے بھائی کی یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل ان کی 1998 میں مشہور رقاصہ ملائکہ اڑورہ سے شادی ہوئی تھی اور 2017 میں طلاق ہوگئی تھی جبکہ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

ارباز کے بیٹے کی والد اور سوتیلی والدہ کے ساتھ تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے— فوٹو: فلم فیئر
ارباز کے بیٹے کی والد اور سوتیلی والدہ کے ساتھ تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے— فوٹو: فلم فیئر

شادی میں ارباز کے بیٹے نے بھی شرکت کی۔ 

دوسری جانب بالی وڈ اداکار کی نئی دلہن کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آگئیں۔ مداحوں کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ شورا خان ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں جو اداکارہ روینا ٹنڈن اور ان کی بیٹی کے ساتھ کام کرتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز اور شورا کی ملاقات نئی فلم 'پٹنہ شکلا' کے دوران ہوئی تھی۔

مزید خبریں :