Time 25 دسمبر ، 2023
پاکستان

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر، فضائی معیار خطرناک درجے تک مضر صحت

کراچی بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ فوٹو فائل
کراچی بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ فوٹو فائل

لاہور میں فضائی آلودگی کا معیار خطرناک درجے تک مضر صحت ہو گیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جس کا اے کیو آئی 343 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی کا فضائی معیار بھی مضر صحت ہے اور شہر قائد 171 اے کیو آئی کے ساتھ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

151 سے 200 انڈیکس مضر جبکہ 201 سے 300 انتہائی مضر اور 301 اے کیو آئی سے اوپر فضائی آلودگی خطرناک قرار دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ لاہور میں اسموگ اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے پنجاب کی نگران حکومت نے یو اے ای حکومت کے تعاون سے مصنوعی بارش کا تجربہ بھی کیا تھا۔

مزید خبریں :