کھیل
Time 26 دسمبر ، 2023

سابق فاسٹ بولر یاسر عرفات قو می ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر

یاسر عرفات نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہوں گے: پی سی بی/ فائل فوٹو
یاسر عرفات نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہوں گے: پی سی بی/ فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر یاسر عرفات کو ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں یاسر عرفات کی تقرری کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق یاسر عرفات کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ یاسر عرفات نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہوں گے، وہ 29 دسمبر سے لاہور کے کیمپ میں بطورکیمپ کمانڈنٹ خدمات انجام دیں گے۔

مزید خبریں :