Time 27 دسمبر ، 2023
کاروبار

موسم سرما کے باعث بند پاک چین تجارتی راہداری کو 10 روز کیلئےکھول دیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

موسم سرما کے باعث بند پاک چین تجارتی راہداری خنجراب پاس کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے منگل سے کھول دیا گیا۔

نومبر میں پاک چین تجارتی راہداری کو موسم سرما کے باعث 5 ماہ کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

کسٹم ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ حکومت نے تجرباتی بنیادوں پر خنجراب پاس کو 10 روز کے لیے تجارتی سرگرمیوں کے لیے منگل سے کھولنےکا فیصلہ کیا تھا۔

حکام کے مطابق خنجراب پاس سے مال بردارگاڑیاں انٹرنیشنل ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت پاکستان سے چین کے راستے تاجکستان، کرغزستان اور دیگر ممالک روانہ ہوں گی جب کہ چین سے گاڑیاں شاہراہ قراقرم کے راستے افغانستان کے لیے روانہ ہوں گی۔