27 دسمبر ، 2023
لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹرویز مختلف مقامات پر بند کردی گئیں ہیں۔
ترجمان کے مطابق موٹرویز پولیس کے مطابق لاہور میں رنگ روڈ، ائیرپورٹ، کینال روڈ، صحافی کالونی اور دیگر علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں، شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے سمبڑیال تک بند کردی گئی ہے۔
موٹرویز ایم 2 لاہور سے کوٹ سرور تک، مو ٹرویز ایم 3 فیض پور سے سمندری تک اور موٹرویز ایم 5 شیر شاہ سے اُچ شریف تک بند کردی گئی ہے۔
ترجمان موٹرویز پولیس کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت سے دھند کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، اس موسم میں بہترین سفری اوقات صبح 10 سے شام 6 بجے تک ہیں، سفر کرنے والے معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
موٹرویز پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کی جائیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔