27 دسمبر ، 2023
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 20 پیسے ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو کر 283 روپے20 پیسے کا ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 16 پیسے کم ہوکر 282 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔