کاروبار
Time 27 دسمبر ، 2023

ملک میں رواں سال سونے میں سرمایہ کاری سے کتنا نفع کمایا گیا؟

انتظامی کنٹرول کے دنوں میں 12 ستمبر سے 10 اکتوبر تک سونے کا بھاؤ جاری کرنے کا سلسلسہ موقوف رہا— فوٹو:فائل
انتظامی کنٹرول کے دنوں میں 12 ستمبر سے 10 اکتوبر تک سونے کا بھاؤ جاری کرنے کا سلسلسہ موقوف رہا— فوٹو:فائل

ملک میں سال 2023 کے آغاز پر سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے تھی  اور سال کے اختتام پر فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہے۔ 

پاکستان میں بنے سونے کے زیور دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں۔ ملک میں سال 2023 میں سونے میں سرمایہ کاری نے 20 فیصد نفع کمایا ہے۔

سرمایہ کاری کے دیگر اثاثوں کی فہرست میں سونے کی رواں سال کمائی چوتھے نمبر پر رہی۔

ستمبر میں سونے میں سرمایہ کاری تقریباً 32 فیصد نفع کمارہی تھی۔ ستمبر کے ابتدائی دنوں میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار 700 روپے کا تھا۔ ملک میں یہ سونے کی تاحال بلند ترین سطح ہے۔

ان دنوں نگران حکومت پر خدشات تھے کہ کیا وہ حکومت کو سنبھال سکے گی لیکن پھر انتظامی کنٹرول ڈالر کو نیچے لے آیا۔

انتظامی کنٹرول کے دنوں میں 12 ستمبر سے 10 اکتوبر تک سونے کا بھاؤ جاری کرنے کا سلسلسہ موقوف رہا۔ اس دوران سونے کی کم ترین سطح ایک لاکھ 88 ہزار 400 روپے بھی رہی۔

انتظامی کنٹرول مکمل ہونے کے بعد ریٹ جاری کرنے کا سلسلہ بحال ہوا تو سونے کی عالمی قیمت پاکستان میں 20 ڈالر پریمیم پر جاری کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

سال 23 میں ہوئی 30 فیصد مہنگائی سے سونے نے کم منافع کمایا ہے۔  

مزید خبریں :