Time 27 دسمبر ، 2023
پاکستان

محمد زبیر نے اسحاق ڈار پر پی آئی اے، اسٹیل مل کی نجکاری رکوانے کا الزام عائد کر دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد زبیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر سرکاری اداروں کی نجکاری رکوانے کا الزام عائد کر دیا۔

نجی چینل کے پروگرام میں انٹرویو  دیتے ہوئے محمد زبیر نے الزام اعائد کیاکہ پی آئی اے ، اسٹیل مل اور فیسکو کی نجکاری آخری مراحل میں تھی لیکن اسحاق ڈار نے رکوادی۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے آخری مراحل میں نجکاری کا عمل ختم کر وایا جس سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ 

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما نے مزید کہا کہ میں نے ان کے نجکاری کے حوالے سے متعدد فیصلوں سے اختلاف کیا تھا۔

مزید خبریں :