Time 29 دسمبر ، 2023
پاکستان

سڑکوں پر چھڑکاؤ کیلئے نہر اور وضو کا ذخیرہ شدہ پانی استعمال کرنے کی ہدایت

چیزوں کو سادہ رکھیں مشکل نہ کریں، نئےسال کے لیے نئے عزم اور ٹارگٹ سیٹ کریں: لاہور ہائیکورٹ/ فائل فوٹو
چیزوں کو سادہ رکھیں مشکل نہ کریں، نئےسال کے لیے نئے عزم اور ٹارگٹ سیٹ کریں: لاہور ہائیکورٹ/ فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے واسا کو سڑکوں پر چھڑکاؤ کے لیے نہر اور وضو کا ذخیرہ شدہ پانی استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے  دائر درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں واپڈا فوری انڈسٹریز کے خلاف کارروائی کرے، سڑکوں پر چھڑکاؤ کے لیے نہر اور وضو کا ذخیرہ شدہ پانی استعمال کیا جائے، عدالتی احکامات کی خلاف وزری کرنے پر واسا ذمہ دار ہوگا۔

عدالت نے کہا کہ چیزوں کو سادہ رکھیں مشکل نہ کریں، نئےسال کے لیے نئے عزم اور ٹارگٹ سیٹ کریں، نئے سال میں ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ دنیا کے ماحول کوکس طرح صاف رکھنا ہے، اللہ تعالیٰ نئے سال کو ہمارے لیے ترقی اور خوشیوں سے بھرا کرے۔

مزید خبریں :